Wednesday, June 3, 2026
الرئيسيةاہم ترین‏اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول وزیر اعلی پنجاب مریم...

‏اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی منظوری سے نافذ العمل ہو گا

‏اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی منظوری سے نافذ العمل ہو گا، رانا سکندر حیات
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں میں جمعہ کی چھٹی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چھٹی مستقل نہیں رہے گی اور تعلیمی ادارے جلد معمول کے ہفتہ وار شیڈول پر واپس آ جائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی عارضی بنیادوں پر دی گئی تھی۔ جسے مستقل نظام کا حصہ نہیں بنایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں جمعہ کی چھٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔
اور اسکولز روایتی اوقات کار کے مطابق چلیں گے۔ جبکہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ رابطے میں ہے۔ رانا سکندر حیات نے موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق کہا کہ چھٹیوں کے دورانیے یا شیڈول کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ جو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی منظوری سے نافذ العمل ہو گا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

الأكثر شهرة

احدث التعليقات

Translate »