معروف تعلیمی ماہر اور بین الاقوامی ٹرینر کاشف نور مرزا نے روزنامہ تعلیم کے نام سے نئے تعلیمی ای پیپر کے اجراء پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں کاشف نور مرزا کا کہنا تھا:
“روزنامہ تعلیم کا آغاز ایک نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین قدم ہے جو تعلیمی میدان میں مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کرے گا۔ موجودہ ڈیجیٹل دور میں جہاں معلومات تک رسائی تیز ہو چکی ہے، وہاں ایک ایسا پلیٹ فارم جو خالصتاً تعلیم کے فروغ کے لیے وقف ہو، نہایت اہمیت کا حامل ہے۔”
انہوں نے مزید کہا:
“مجھے پورا یقین ہے کہ روزنامہ تعلیم طلبہ، اساتذہ اور والدین کے لیے ایک مستند اور مفید ذریعہ معلومات ثابت ہوگا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ میں اس شاندار اقدام پر ادارے کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہوں۔”
کاشف نور مرزا نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ گزشتہ تیس سالہ تعلیمی تجربے کی روشنی میں ایسے تمام اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے جو معاشرے میں علم، شعور اور تحقیق کے فروغ کا باعث بنیں۔
آخر میں انہوں نے ایک بار پھر روزنامہ تعلیم کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
