Wednesday, June 3, 2026
الرئيسيةاہم ترینوزنامہ تعلیم کے اجراء پر شہباز احمد کا پیغام

وزنامہ تعلیم کے اجراء پر شہباز احمد کا پیغام

سماجی و تعلیمی شخصیت شہباز احمد نے روزنامہ تعلیم کے نام سے نئے تعلیمی ای پیپر کے آغاز کو ایک مثبت اور بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا:
“تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے، اور روزنامہ تعلیم جیسے پلیٹ فارمز اس بنیاد کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ای پیپر نہ صرف تعلیمی خبروں تک رسائی کو آسان بنائے گا بلکہ طلبہ اور اساتذہ کے لیے رہنمائی کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔”

انہوں نے مزید کہا:
“آج کے ڈیجیٹل دور میں تعلیمی معلومات کا بروقت اور مستند ہونا بے حد ضروری ہے۔ مجھے امید ہے کہ روزنامہ تعلیم اپنی معیاری اور مفید مواد کے ذریعے جلد ہی تعلیمی حلقوں میں ایک نمایاں مقام حاصل کرے گا۔”

شہباز احمد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے نوجوان نسل کے لیے علم کے نئے دروازے کھولتے ہیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کا سبب بنتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے روزنامہ تعلیم کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور ترقی کے لیے دعا کی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

الأكثر شهرة

احدث التعليقات

Translate »