Wednesday, June 3, 2026
الرئيسيةاہم ترینروزنامہ تعلیم کے آغاز پر رانا سمیع کا تہنیتی بیان

روزنامہ تعلیم کے آغاز پر رانا سمیع کا تہنیتی بیان

معروف تعلیمی و سماجی شخصیت رانا سمیع نے روزنامہ تعلیم کے نام سے نئے تعلیمی ای پیپر کے اجراء پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں رانا سمیع کا کہنا تھا:
روزنامہ تعلیم کا آغاز ایک نہایت خوش آئند قدم ہے جو تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ موجودہ دور میں جہاں ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کی اہمیت بڑھ چکی ہے، وہاں ایک ایسا پلیٹ فارم جو صرف تعلیم کے لیے مخصوص ہو، وقت کی اہم ضرورت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا:
“مجھے یقین ہے کہ روزنامہ تعلیم طلبہ، اساتذہ اور والدین کے لیے ایک مستند ذریعہ معلومات ثابت ہوگا اور تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلی لانے میں مددگار بنے گا۔ میں اس کامیاب اقدام پر ادارے کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہوں۔”

رانا سمیع نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ ایسے تعلیمی اقدامات کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے جو معاشرے میں علم کے فروغ کا باعث بنیں۔

آخر میں انہوں نے ایک بار پھر روزنامہ تعلیم کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

الأكثر شهرة

احدث التعليقات

Translate »